ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں اسٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) اگلے ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے جس کی سربراہی پاکستان کے وزیر اعظم اور ترکیہ کے صدر مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسٹریٹجک تعاون کونسل رجب طیب اردوان
پڑھیں:
5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات کی سماعت تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، ہماری لیگل ٹیم نے اپنے دلائل سے کیس کو اڑا کر رکھ دیا،پانچ اگست کےحوالے سے پنجاب بھر میں موبلائزیشن جاری ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں احتجاج کے چار مقدمات کی سماعت کے موقع پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب آج موجود نہیں تھے اس لیئے اگلی تاریخ انیس اگست کی دی گئی، ہم نے اپنی سفارشات بھی پارٹی قیادت کو بھجوا دی ہیں جو ہدایات آئیں گی اس پر عمل ہوگا۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں کو یہ بات سوچنی چاہیے کہ یہ اپنی عزت و توقیر میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں یا اس میں کمی چاہتے ہیں۔ انصاف کو بلڈوز کرکے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزا دینے کی کوشش ہورہی ہے۔ چاہتی ہوں عدالتیں انصاف پر فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اب تحریک گلی محلے میں پھیل گئی ، ہم اب گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کریں گے۔ ہم نے پاکستان کوبچانا ہے اور بانی کو باہر بھی لے کر آنا ہے۔ اب نظر آئے گا کہ پورے پنجاب میں ہر جگہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بانی کی تصاویر ہوں گی۔