کراچی: رواں ماہ ڈکیتوں کے ہاتھوں 5 شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق آج دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔
کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔
3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جاں بحق ہوا تھا جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15جنوری کو جاں بحق ہوا جبکہ 22 جنوری کو سکھن میں چھریوں کے وار سے قائم الدین نامی شخص جاں بحق ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہوا
پڑھیں:
کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دندناتے بے لگام ڈمپرز، ٹرالے اور ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی نوجوان 19 سالہ جواد ہے۔ ٹینکر کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔