راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لئے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی موقف ملاقات کے بعد دیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کر دیے تھے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔
تاہم اگلے ہی روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں دوبارہ سوچ لیتے ہیں لیکن حکومت پہلے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے۔
گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

پنجاب میں خدمت کی سیاست ہو رہی، ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں: عظمیٰ بخاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی نے حکومت کمیٹی سے

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔

ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کی اپیلیں  سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 30 اپریل کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی  بی کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں ۔ 17 جنوری کے فیصلے کے خلاف 27 جنوری کو اپیلیں فائل ہوئی تھیں  اور 17 اپریل کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلی تھیں۔

190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال جب کہ  بشریٰ بی بی کو 7 سال قید و جرمانہ کی سزا ہوئی تھی ۔ احتساب عدالت نے فیصلہ 17 جنوری کو سنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مسقط میں تیسرے مذاکراتی راونڈ کیبعد، ایرانی وزیر خارجہ اور رافائل گروسی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
  • عمران خان حملہ کیس ،مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کو 2 بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • عمران خان حملہ کیس: مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید اور جرمانے کا حکم
  • 190 ملین پاﺅنڈز کیس: عمران اور بشریٰ کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
  • علیمہ خانم نے چیف جسٹس کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا