اگر ملک کو ترقی کرنی ہے تو بات کرنی پڑے گے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اگر ملک کو ترقی کرنی ہے تو بات کرنی پڑے گے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر بھی8 فروری کو قوم نکلی اور ووٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف خیبرپختونخوا (کے پی) میں نہیں بلکہ پورے پاکستان سے جیتے لیکن اس رات شرم ناک طریقے سے واردات ڈالی گئی، پھر عدالت گئے وہاں انصاف نہیں ملا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پھر دہرایا ہے کہ ہم نے نظام کو موقع دیا ہے، آج پھر خان صاحب نے واضح کہا کہ ہم اس وقت تک مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، جب تک کمیشن کا اعلان نہیں ہوتا، عمران خان مذاکراتی ٹیم سے ملنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطوط کے ساتھ تصویری شواہد بھی ارسال کیے ہیں لیکن عدالتوں سے تو کچھ نہیں ہوتا، قوم کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان اور آئینی بنچ کے سربراہ کو بانی نے خطوط لکھے ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ 26 نومبر کو گولی نہیں چلی، لوگ شہید نہیں ہوئے اور لوگ گم شدہ نہیں ہوئے تو ہمارے پاس سب ڈیٹا ہے ہم یہ دنیا کے سامنے بھی رکھیں گے اور عوام کے سامنے بھی رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتظامی سطح پر بھی تبدیلیاں کی، ایک ایسی سیاسی جماعت جو پورے پاکستان پر حاوی ہے، پارلیمنٹ میں بھی ہم ایک حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ حصے کاٹ بھی دیے گیے لیکن پھر بھی ہم سب سے بڑی جماعت ہیں، ہم سمجھتے ہیں اگر ملک کو ترقی کرنی ہے تو بات کرنی پڑے گی۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا پھر بھی خان صاحب نے کہا کہ بات چیت کرنی چاہیے، ہم نے سب کچھ ان کی خواہش کے مطابق کیا لکھ کر بھی دیے مطالبے لیکن ان کی نیت میں کھوٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے انہوں نے مذاکرات میں بد نیتی سے کام لیا کیونکہ یہ چاہتے ہی نہیں ہیں کہ سچ پاکستانی عوام کو پتا چلے، یہ اپنا اسٹیٹس برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ملک کے لیے سوچیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا نے انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی
پڑھیں:
وفاقی جامعات کےکراچی کیمپسز کا منصوبہ سرخ فیتے کی نظر
اسلام ٓباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی بیورو کریسی نے کراچی میں فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹیز کے کیمپس کے قیام کا منصوبہ فائلوں میں دبا دیا ہے۔
کراچی میں آرٹ ، ڈیزائن، فیشن اور ٹیکنیکل اسکلز کا ڈسپلن سے تعلق رکھنے والی جامعات کے کیمپسز کھولنے کا منصوبہ ادھورا رہ گیا ہے اور ڈیڑھ برس میں کراچی کے شہریوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ منصوبہ کا اعلان ایم کیو ایم کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا جبکہ تقریبا ایک سال قبل اس سلسلے ایک پرشکوہ تقریب موہتا پیلس کراچی میں ہوئی تھی۔
تقریب میں آرٹ اور فیشن کی تعلیم دینے والی لاہور کی معروف یونیورسٹی “پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ” کے کراچی میں فوری کیمپس کھولنے اور شارٹ کورسز سے کلاسز کا آغاز کرنے کی خوشخبری سنائی گئی۔
اس سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس جو جون 2024 کے آخری عشرے میں ہوئی تھی اس میں ” نیشنل کالج آف آرٹس( این سی اے)، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ(پی آئی ایف ڈی) اور نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے کراچی میں کیمپسز جبکہ اردو یونیورسٹی کی طرز پر کراچی میں مزید ایک فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹی کے قیام کی بات کی گئی تھی۔
تاہم پریس کانفرنس کو ڈیڑھ برس جبکہ موہتا پیلس کی تقریب کو تقریبا 1 برس گزرنے کے باوجود کراچی میں مذکورہ بالا جامعات کا نا تو کوئی کیمپس کھل سکا اور نہ ہی بی ایس پروگرام کے داخلے، شارٹ کورسز شروع ہوسکے بلکہ بظاہر سارا کا سارا منصوبہ فائلوں میں بند کردیا گیا۔
یاد رہے کہ جس وقت وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان ہوا تھا اس وقت وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی تھے جنھوں نے انتہائی تیزی اور سرعت کے ساتھ اس منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔
اسی اثنا میں ان کا تبادلہ ہوگیا اور وفاقی حکومت کے افسر ندیم محبوب کو وفاقی سیکریٹری تعلیم مقرر کردیا گیا اس وقت سیکریٹری تعلیم کے پاس چیئرمین ایچ ای سی کا چارج بھی ہے۔