Daily Ausaf:
2025-04-25@09:37:03 GMT

معروف اداکارہ نے ’’ سنیاس’’ لے لیا، نیا نام کیا ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ممبئی(نیوز ڈیسک)25 سال بعد بھارت واپس لوٹنے والی بالی وڈ سینسیشن ممتا کلکرنی نے مہا کمبھ کےموقع پر سنیاس لے لیا ، نیا نام ’’مائی ممتا نند گری ’’ ہوگا۔

ممتا کلکرنی اب باضابطہ طور پر ’مہامنڈلیشور‘ بن گئیں۔ مہاکمبھ 2025 کے دوران انھوں نے ’کِنڑ اکھاڑا‘ سے ’دیکشا‘ لی اور روحانیت کا راستہ اختیار کر لیا۔

کنڑ اکھاڑا کے آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی ڈاکٹر لکشمی نارائن ترپاٹھی اور جوانا اکھاڑا کی مہامنڈلیشور سوامی جئے امبانند گری کی صحبت میں رہتے ہوئے ممتا کلکرنی مہامنڈلیشور بننے کا عمل مکمل کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 جنوری کی شام انھوں نے مذہبی رسومات ادا کیں یعنی پنڈدان کیا اور پھر تقریباً 6 بجے ان کا پٹّہ ابھشیک ہوا۔

1991 میں ریلیز ہوئی تمل فلم ’ننّبرگل‘ سے انھوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے ایک سال بعد یعنی 1992 میں انھوں نے بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ’میرے دل تیرے لیے تھی‘ کی۔ انھیں اصلی پہچان 1995 میں ریلیز ہوئی فلم ’کرن ارجن‘ سے ملی جس میں انہوں نے سلمان خان کے مقابل کام کیا ۔ راکیش روشن کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کاجول اور شاہ رخ خان بھی نظر آئے تھے۔ انہوں نے وقت ہمارا ہے اور عاشق آوارہ (1993)، کرانتی ویر (1994)، کرن ارجن (1995)، سب سے بڑا کھلاڑی (1995)، اندولن (1995)، بازی (1996)، چائنا گیٹ (1998) جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔ اور چھپا رستم: ایک میوزیکل تھرلر (2001)۔ انہوں نے فلم کبھی تم کبھی ہم (2002) میں اپنے کردار کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

ایک دہائی قبل، ممتا کلکرنی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی ہندی فلمیں دیکھتی ہیں؟ سابق اداکار نے تب کہا تھا کہ آخری فلم انہوں نے منا بھائی دیکھی تھی۔

ممتا کلکرنی نے ایک بار اس بارے میں بات کی کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کیوں شمولیت اختیار کی اور اگر انہیں گلیم اور شہرت کی زندگی چھوڑنے پر افسوس ہے۔ 2016 میں Abplive.

com کے ساتھ بات کرتے ہوئے، ممتا نے کہا تھا کہ وہ اپنی ماں کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری میں آئی ہیں۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اسے چھوڑنے کا افسوس نہیں ہے۔

ممتا نے کہا تھا کہ وہ 2013 میں کمبھ گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے 2012 میں ہریدوار میں گنگا میں ڈبکی لی تھی۔
مزیدپڑھیں:انوکھی ڈائٹ کا انوکھا نتیجہ، مساموں سے کولیسٹرول لیک ہو کر نکلنے لگا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہا تھا کہ انھوں نے انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنالیا ہے لیکن ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا، وزیرخزانہ

WASHINGTON:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات، مالی استحکام اور ماحولیاتی عزم کی تجدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنالیا ہے لیکن ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)-ورلڈ بینک کے اجلاس کے موقع پر اٹلانٹک کونسل کے جیو اکنامکس سینٹر میں "2025 اور اس کے بعد پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع" کے موضوع پر گفتگو کی۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی صورت حال، اصلاحاتی منصوبوں اور حکومتی ترجیحات پر کھل کر اظہار خیال کیا اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مثبت شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستان نے معاشی استحکام کی جانب اہم پیش رفت کی ہے، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور مالی خسارے میں کمی کو اہم کامیابیاں قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف پہلا قدم ہے، اصل مقصد پائیدار ترقی اور اصلاحات کا تسلسل ہے

کرکٹ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب "اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنا لیے ہیں" لیکن ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا۔

مالیاتی نظم و ضبط کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں توازن قائم رکھتے ہوئے عوامی فلاح اور ترقیاتی اخراجات کے لیے گنجائش پیدا کرنا ضروری ہے، رواں مالی سال میں ٹیکس ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب 10.6 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی مؤثر مینجمنٹ سے تقریباً 10 کھرب روپے کی بچت ہوئی ہے، جبکہ پالیسی ریٹس میں کمی سے مالی گنجائش بڑھی ہے۔

انہوں نے صوبوں کے ساتھ قومی مالیاتی معاہدے کے تحت شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا اور پاکستان میں پہلی مرتبہ زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

ریونیو اصلاحات کے مؤثر نفاذ پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل نظام اور نفاذ کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی  بھاری بھر کم انفارمل معیشت اور لگ بھگ 90 کھرب روپے مالیت کے نوٹوں کی گردش کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹیل، رئیل اسٹیٹ، زراعت اور ہول سیل جیسے شعبوں کو باقاعدہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آڈٹ، ٹریک اینڈ ٹریس اور فیس لیس کسٹمز استعمال کیے جا رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے ایف بی آر میں اصلاحات کے لیے افراد، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں آبادی میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی کو بھی  پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز قرار دیا اور بتایا کہ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر جامع حکمتِ عملی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی نشوونما متاثر ہونے کی بڑی وجہ بھی منصوبہ بندی کا فقدان ہے، جس سے انسانی وسائل پر منفی اثر پڑتا ہے، ان کا زور صرف مسائل کی نشان دہی نہیں بلکہ عملی اور مقامی سطح پر مؤثر حل پر ہے اور انہوں نے اس ضمن میں بنگلہ دیش کے ماڈل سے سیکھنے کی بات کی۔

وزیر خزانہ نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری اور شفاف منصوبوں کی تیاری کو ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے 500 ملین ڈالر، ورلڈ بینک کے دس سالہ شراکتی فریم ورک اور آئی ایم ایف کے ساتھ 1.3 ارب ڈالر کے نئے پروگرام کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے تحت پاکستان گرین ٹیکسونومی فریم ورک تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے گرین بانڈز، گرین سکوکس اور پہلا پانڈا بانڈ متعارف کرایا جائے گا، جس کی رقم اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف  کے مطابق استعمال کی جائے گی۔

عالمی سطح پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بریٹن ووڈز جیسے مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات بہتر طریقے سے پوری ہو سکیں۔

انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی قیادت کو سراہا اور زور دیا کہ عالمی سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم قائم کیا جائے جو رعایتی فنانس کے بہاؤ کو منظم کر سکے۔

وزیر خزانہ نے ادارہ جاتی احتساب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اصلاحات، عملی اقدامات اور عالمی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • متفقہ قرارداد دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، شبلی فراز
  • پانی روکنے کی صورت میں بھارت کو سخت ردعمل کا سامنا ہوگا :دفتر خارجہ
  • 62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
  • ندا یاسر کا لائیو شو میں بڑا اعتراف، ساتھی اداکارہ کی شادی سے متعلق خبر جھوٹی تھی؟
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • نہروں کے ایشو پر پی پی ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، عرفان صدیقی
  • مشہور اداکارہ نے ویٹریس بننے کیلئے اداکاری چھوڑ دی
  • پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنا لیے،ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا، وزیر خزانہ
  • پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنالیا ہے لیکن ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا، وزیرخزانہ
  • ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟