امارات کے گولڈن ویزا کیلیے مزید 3 بڑے شعبوں کا انتخاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم ایکسپو کی میٹرو سروس کا افتتاح کرنے کے بعد منصوبے کا معاینہ کررہے ہیں
دبئی: متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لیے مزید 3 نمایاں شعبوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے گلف نیوزکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میںیو اے ای نے اپنے گولڈن ویزا پروگرام کو وسعت دی ہے، جس میں مدتی رہائش کو طول دیتے ہوئے ماہر پیشہ ور افراد اور اعلیٰ سرمایہ کارکے حامل افراد بھی شامل ہیں، یہ توسیع دورنو کی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ نشستوں والی ملازمت جیسے شعبوں میں ماہرین کو راغب کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزائم کا واضح اظہار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کے گولڈن ویزا پروگرام میں جن نئے شعبوں کو شامل کیا، ان میں اعلیٰ ماہر تعلیم کے اساتذہ، دبئی گیمنگ ویزا اور لگژری یاٹ کے مالکان کے لیے گولڈن ویزا شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق معلمین کے دائرہ کار میں دبئی کے پرائمری، سیکنڈری اورجامعات کے اساتذہ گولڈن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ یہ درجے بندی اکتوبر 2024ءمیں نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KHDA) کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھی جبکہ طویل مدتی رہائش ان اساتذہ کو دی جاتی ہے جنہوں نے امارات کے نجی تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، جن میںارلی چائلڈ ہوڈ سینٹرز (ECCs)، ا سکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں (HEIs) سے منسلک معلم اپنی تعلیمی کامیابیوں سمیت اپنے اداروں میں تعلیمی معیار کو بلند مقام دینے پر یو اے ای گولڈن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔
یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا ہے۔