گزشتہ دنوں بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی کے ذریعہ پرینکا گاندھی پر کئے گئے نازیبا تبصرہ پر پپو یادو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پارلیمنٹ پپو یادو دہلی الیکشن میں کانگریس کے لئے انتخابی تشہیر کرنے کے لئے میدان میں اتر گئے ہیں، وہ آج کالکا جی میں عوامی جلسہ کریں گے۔ اس درمیان پپو یادو نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کو صرف کانگریس ہی شکست دے سکتی ہے اور بی جے پی میں استعداد نہیں ہے۔ پپو یادو نے ایکس پر لکھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کو شکست کانگریس ہی دے سکتی ہے، بی جے پی بہت بے کار جاہل پارٹی ہے، اس میں وہ استعداد نہیں ہے۔ کانگریس آئندہ ایک ہفتے میں دہلی الیکشن کی فضا بدل دے گی۔ غریب، دلت، اقلیتی طبقہ کے سبھی سماج اور متوسط طبقہ تیزی سے کانگریس کی طرف مخاطب ہو رہا ہے، مینڈیٹ لوٹ رہا ہے۔

کالکا جی سے کانگریس امیدوار الکا لانبا نے اس درمیان جانکاری دی کہ پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کالکا جی اسمبلی حلقہ میں اپنی بات رکھیں گے۔ کالکا جی میں الکا لانبا کا مقابلہ وزیراعلیٰ آتشی اور بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوڑی سے ہے۔ اس علاوہ پپو یادو اوکھلا سے کانگریس امیدوار اریبہ خان کے لئے بھی تشہیری مہم چلائیں گے۔ وہ شاہین باغ علاقے میں اریبہ خان کے لئے انتخابی ریلی کو خطاب کریں گے اور انہیں جتانے کی اپیل کریں گے۔ واضح رہے کہ پپو یادو نے 21 جنوری کو بادلی میں کانگریس امیدوار دیویندر یادو کی حمایت میں تشہیر کی تھی۔

اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بادلی میں تبدیلی کی لہر ہے۔ اس کے علاوہ بلیماران اسمبلی حلقہ کے نبی کریم علاقے میں میں ہارون یوسف کی حمایت میں انتخابی جلسہ کیا اور انہیں جتانے کی اپیل کی۔ پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بی جے پی امیدوار رمیش بدھوڑی کے ذریعہ پرینکا گاندھی پر کئے گئے نازیبا تبصرہ پر پپو یادو نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رمیش بدھوڑی نے پرینکا گاندھی کی ہی نہیں پورے ملک کی بیٹیوں کی توہین کی ہے۔ ملک کی بیٹیوں کی توہین کرانے کی سازش نریندر مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا نے کیا ہے۔ جس شخص نے ایوان میں دانش علی کو گالی دی، ایوان کی توہین کی، اسے ٹکٹ دینا سازش ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بی جے پی کے لئے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ