دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیم 154رنز پر آئوٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ملتان : کامران غلام کو آئوٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز بولر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
ملتان (اسپوٹس ڈیسک )سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، ویسٹ انڈیز کل صبح ساڑھے 9 بجے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کرے گا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا۔کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔سعود 32 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آئوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا۔کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ مڈل آرڈر بیٹر کیویم ہوج 21 اور کیمار روچ 25 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گڈاکیش موتی نے 55 اور جومل واریکن 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کا اسکواڈمیں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی
پڑھیں:
بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے پنجاب کی فضا بدستور آلودہ ہے جس کے باعث لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ نے بھی شدت اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، صوبائی دارالحکومت میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 479 تک پہنچ گیا، لوئر مال 804، شادمان 790، گلبرگ 770، سول سیکرٹریٹ 756، ساندہ روڈ 745، ڈی ایچ اے 744 اور شالیمار میں اے کیو آئی 585 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہر بھی سموگ سے متاثر ہیں، گوجرانوالہ 762، فیصل آباد 359 اور ملتان میں اے کیو آئی 304 کو چھو گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب سموگ کے باعث پنجاب میں سکولوں اور کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، آج سے تعلیمی ادارے 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ حکمنامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا، خلاف ورزی پر 5 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، خطرناک حد تک بڑھتی سموگ کے باعث سکول اوقات کار میں تبدیلی کی گئی۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کل سے لاہور میں بادل برسنے کی نوید سنا دی، بارش کے باعث آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔