اسلام آباد + راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپورکو پی ٹی آئی خیبرپی کے  کے عہدہ صدارت سے فارغ کر دیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو خیبر پی کے کا نیا صوبائی صدر نامزد کر دیا گیا۔ یہ بات سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کا بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو گا۔ پنجاب میں پارٹی کو منظم کرنے کے لئے مزید لوگوں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ بانی سمجھتے ہیں کہ کے پی کے صوبہ میں علی امین کی بہت ذمہ داریاں ہیں، ان کی خواہش پر بانی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنید اکبر پارٹی صدر کے پی ہوں گے۔ مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں۔ عالیہ حمزہ کو پنجاب میں بڑا عہدہ دیا جائے ہم جلد بیٹھیں گے اور پنجاب میں عالیہ حمزہ کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بانی نے سیکریٹری  جنرل سلمان اکرم راجہ پنجاب پارٹی کی تشکیل نو  کیلئے مشاورت شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پی کے میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اور علی امین گنڈا پور کو  پیغام دیا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔ سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبرکی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔  بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو کہا ہے کہ صوبہ میں  دہشتگردی  اور  گورننس  کے معاملات پر  فوکس کریں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے نومنتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا اور کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کا بے حد مشکور ہوں کے مجھے صوبائی صدر نامزد کیا، مجھے علی امین، عاطف خان اور شاہ فرمان کے مشورے سے چنا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی گروپ بندی کی گنجائش نہیں، ہم ایک تھے، ایک ہیں اور انشاء اللہ ایک رہیں گے۔  علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف خیبر پی کے میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سیاسی ایجی ٹیشن میں لیڈنگ رول دینے کے بعد انہیں صوبائی حکومت کے رول تک محدود کرگئی۔ قومی اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے کے دوسرے ہی دن مالاکنڈ سے ایم این اے جنید اکبر کوصوبہ خیبر پی کے کا صدر تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کر دیا گیا۔ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت علی امین گنڈاپور سے کچھ نالاں ہو گئی۔ ان کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے بعد اچانک منظر سے اوجھل ہونا بھی ان کی جوابدہی کا باعث بنا۔ جنید اکبر سیاسی رابطوں اور پارٹی رہنماؤں کی قربت میں رہے۔ ان کے معتدل رویے سے قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان کا نام بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے تجویز کیا لیکن پی ٹی آئی ان کے اعتدال کو سخت گیری میں بدلتے ہوئے انہیں خیبر  پی کے کی پارٹی صدارت کا عہدہ بھی حوالے کر گئی تاکہ پارٹی کے صوبائی صدر کے طور پر وہ بحیثیت قومی اسمبلی کے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے بھی پارٹی کے سخت گیر سیاسی وزن کے ساتھ موجود ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی ا ئی قومی اسمبلی خیبر پی کے جنید اکبر علی امین کے بعد

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف