200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار: لیسکو
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔
لیسکو حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بِلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائے گی، نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں دور دراز کے سرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں، بجلی چوری میں قصور، مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ، دیپالپور سرفہرست ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔
دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثر شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بجلی چوروں
پڑھیں:
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
اویس کیانی: ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی19پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرامیں دائرکردی گئی ہے.
ذرائع کے مطابق سی پی پی اےنےاگست2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے،نیپرانے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر29ستمبرکوسماعت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنزکےمطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق ملک بھرکی طرح کےالیکڑک پربھی ہوگا،اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کیےجانےکا امکان ہے۔
آئی سی سی کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
نیپرا نےگذشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،اس وقت کےای صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں2روپے57پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے،باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے79پیسےکی کمی کی گئی،ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔