خضدار سے راولپنڈی جانیوالی بس پر دھماکہ، ایک شخص جانبحق متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بم دھماکے کی زد میں آگئی۔ واقعے میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے بس کو کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔ دھماکے میں جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں زخمی بس کنڈیکٹر کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم اورنگزیب