کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھردیا جائے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔