CARDIFF:

برطانیہ کی عدالت نے کرسمس کی خوشیوں کے دوران اپنے جگری دوست کو بے رحمی سے قتل کرنے والے مشہور کمپنی پائی فرچون کے سفاک مالک ڈیلان تھامس کو عمر قید کی سزا سنادی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کارڈف کراؤن کورٹ نے ڈیلان تھامس کو عمر قید کی سزا سنائی، مجرم نے 24 دسمبر 2023 کو اپنے قریبی دوست 23 سالہ ولیم بش کو ای بڑی چھری سے 37 وار کیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارڈف کے علاقے لینڈیف میں اپنے گھر میں انہوں نے حملہ کیا تھا اور اس سے قبل 24 سالہ مجرم ڈیلان تھامس نے گردن کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں۔

عدالت کے سامنے انہوں نے چھری سے حملہ کرنے کا اعتراف کیا لیکن قتل سے انکار کیا۔

قاتل ڈیلان تھامس جنوبی ویلز میں خاندانی کمپنی پیٹر پائز سے فورچون بنانے والے سر اسٹینلے تھامس کے پوتے ہیں جنہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر یہ کمپنی بنائی تھی۔

عدالت میں جب پوتے کے خلاف فیصلہ سنایا جا رہا تھا تو اس وقت سراسٹینلے تھامس خود موجود تھے۔

عمر قید سزا کے تحت 24 سالہ ڈیلان تھامس 19 سال تک جیل میں رہیں گے اور اس کے بعد ان کی رہائی کے امکانات پیدا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ججون نے گزشتہ برس نومبر میں ڈیلان تھامس کو مجرم قرار دیا تھا اور اب باقاعدہ سزا بھی سنا دی ہے۔

کارڈف کی عدالت میں جب سزا سنائی جارہی تھی تو ڈیلان تھامس لیور پول کے ایشورتھ اسپتال سے ویڈیولنک کے ذریعے سماعت کا حصہ بنے جہاں ان کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے والے مجرم نے تصدیق کی کہ انہوں نے جج کا فیصلہ سن لیا ہے اور کوئی ردعمل نہیں دیا۔

جج کیرن اسٹین نے کہا کہ قتل چھریو کے وار سے کیا گیا اور ایک ایسے نوجوان کو قتل کیا گیا جو قاتل کا گہرا اور وفادار دوست تھا۔

مقتول بش کے بارے میں جج نے بتایا کہ نوجوان ہمدرد، پیار کرنے والا، خوش مزاج اور متحرک تھا اور ان کے سامنے ایک شان دار مستقبل تھا لیکن انہیں بے رحمی سے قتل کیا گیا اور کئی دہائیوں کی خوشیوں سے بھری زندگی سے محروم کردیا گیا۔

جج نے کہا کہ سزا کا مطلب ویل بش کی زندگی کی قیمت کا اندازہ لگانا نہیں تھا بلکہ اس کو الگ رکھ کر سزا دی گئی ہے۔

مقتول کی بہن کیٹرین نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بھائی زندگی انتہائی بے رحمی اور ظالمانہ طریقے سے لی گئی، وہ ایک ہمدرد، مزاح پسند اور خیال رکھنے والے انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھائی کے قتل سے میرے خاندان میں کبھی پر نہ ہونے والا بدترین خلا پیدا ہوا ہے۔

ولیم بش کے والد جان بش نے کہا کہ ان کی زندگی تبدیل ہوگئی ہے، کئی برسوں تک ہمارے خاندان کے لیے کرسمس خوشی منانے کا تہوار نہیں رہا۔

مقتول کی منگیتر نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنا مستقبل کھو چکی ہیں کیونکہ ہم دونوں نے مل کر منصوبہ بندی کی تھی اور ان منصوبوں کی تیاری بھی کرلی تھی۔

انہوں نے مقتول کے بارے میں بتایا کہ وہ فٹ بال کلب آرسنل کے بڑے مداح تھے اور اپنی کاؤنٹی کے لیے گالف کھیلتے تھے اور 2023 میں کارڈف ہاف میراتھون میں ان کے ساتھ حصہ لیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی ، جہانگیرہ روڈ پر اسماعیل آباد کے مقام پر مارکیٹ کے تنازع جوڈیشل کمپلیکس شاہ منصور میں واقع عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے بھائیوں پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ہو گیا۔

ارسلان خان سکنہ صوابی محلہ نظر خیل نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کی سہ پہر اپنے بھائیوں عبدالقادر اور ہاشم کے ہمراہ بی بی اے میں ایڈیشنل سیشن جج وی کی عدالت میں پیشی کے بعد میں اور ہاشم موٹر کار میں جبکہ عبدالقادر موٹر سائیکل پر سوار واپس جارہے تھے۔

مؤقف نے کہا کہ جب ہم اسماعیل آباد کے مقام پر پہنچے تو وہاں موٹر سائیکل پر سوار فواد اور ان کا بھائی جواد سکنہ صوابی محلہ قاسم خیل پہنچے اور فواد نے اسلحہ آتشین سے ان کے بھائی عبدالقادر پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں وہ  شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری
  • گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
  • اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • یوسف پٹھان سرکاری زمین پر قابض قرار، مشہور شخصیات قانون سے بالاتر نہیں، گجرات ہائیکورٹ
  • مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق