عدت نکاح کیس: عمران، اہلیہ کی بریت کیخلاف مانیکا کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024ء کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ خاور مانیکا نے اپنی اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ واضح رہے ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024ء کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کر دیا تھا۔ خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایڈیشنل سیشن جج خاور مانیکا
پڑھیں:
توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
اسلام آباد:توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی۔
عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل راؤ عبدالرحیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے درخواست میں استدعا سے آگے بڑھ کر سوموٹو اختیار استعمال کیا۔ سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے الزامات کے جواب میں ہمارا مؤقف ہی نہیں سنا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کریمنل کیسز میں کمیشن کی تشکیل قانون کی شقوں اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت کو ایک ماہ میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔