سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک دوبارہ سیاست میں انٹری کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22 فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں، پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ سے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے، سابق وزیر دفاع نے اپنے پرانے ساتھیوں کو بھی دوبارہ موبلائز کرنا شروع کیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران حکومت کے شامل ہونے کا پردہ فاش، خفیہ دستاویز سامنے آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پرویز خٹک
پڑھیں:
لاہور :فضائی حدود میں مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کیلئے دوبارہ بند کردیا گیا
طیب سیف:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا، جس کے تحت لاہور کی فضائی حدود میں متعدد اہم فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق لاہور کے فضائی راستے J139، J165، اور J186 کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی معاونت کے بعد لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل روٹس اور شیڈول سے متعلق تازہ معلومات کے لیے ATC اور سول ایوی ایشن سے رابطے میں رہیں۔