---فائل فوٹو 

صوبۂ سندھ کے شہر سانگھڑ میں جونیجو برادری کے جھگڑے میں 3 افراد کے قتل و 19 افراد زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔

سانگھڑ میں دو برادریوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے خلاف ورثاء نے رات بھر لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد بھی انتظامیہ نے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے۔

مظاہرین کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ مقدمے کا اندارج نہيں کر رہے۔

واضح رہے کہ سانگھڑ کے نزدیک چوٹیاری تھانے کی حدود میں واقع جانی جونیجو گاؤں میں کھیتوں میں مویشیوں کے گھس جانے کے تنازع پر جونیجو قبیلے کے 2 گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 3افراد گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 19 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے سانگھڑ میں تین افراد کا قتل وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا سانگھڑ، لواحقین اور سیکڑوں افراد و خواتین کا بچوں سمیت میتوں کو روڈ پر رکھ کر دھرنا سانگھڑ، جونیجو قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم، اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 خواتین سمیت 19 سے زائد افراد زخمی

واقعے میں اسلحے سے لیس ایک گروپ نے دوسرے غیر مسلح گروہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد علی بخش جونیجو، مشتاق علی اور عبدالرسول جونیجو جاں بحق جبک 3 خواتین سمیت 19سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سیف اللّٰ جونیجو، عبداللّٰہ، قادر جونیجو، نواز علی، عاشق حسین، لال بخش، عبدالسلام، اسد، امام الدین، عباس، اویس، ضامن، ارباب، قدیر، غلام رسول، نوید علی، زبیدہ، ساجدہ اور عظمیٰ شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے تینوں لاشوں سمیت تمام زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کر دیا۔

مذکورہ واقعے کے نتیجے میں صورتِ حال قابو سے باہر ہو گئی، پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، نامعلوم مسلح افراد نے ٹائر جلا کر سانگھڑ میرپور خاص، سانگھڑ نواب شاہ اور سانگھڑ حیدر آباد روڈز بلاک کر دیے جس کے نتیجے میں ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مسلح افراد کی ہوائی فائرنگ سے شہر کے مختلف کاروباری مراکز بھی بند ہو گئے۔

ادھر پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے مذکورہ واقعے میں ملوٹ 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے نتیجے میں

پڑھیں:

لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی

لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • قلات، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی