جی ایچ کیو حملہ کیس؛ 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔ ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔ استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیوں حملے کے ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔
کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی نے 265 کےتحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی بریت کی درخواست جی ایچ
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مماثلت نہ رکھنے والے مقدمات کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔
جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جسٹس شہباز رضوی جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چوہدری لاہور ہائیکورٹ