وزیراعظم شہباز شریف کا ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔افراد کے جاں بحق و متعدد کے زخمی ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔وزیراعظم نے بائوزر پھٹنے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی ہدایت بھی کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ جائے وقوعہ کے قریب درجنوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ترکیہ کے شہر انقرہ کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ترک وزیر دفاع نے ان کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایا ترک بھی موجود تھے۔
ایئرپورٹ پر پاکستانی وفد کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پر پہنچے۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
شہباز شریف کی ترکیہ کے دورے کے موقع پر سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی کہانی
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترکیہ پہنچنے والوں میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews استقبال ترک صدر ترکیہ پہنچ گئے رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان