اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025 کا انعقاد، تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 26 جنوری 2025 کو منعقد ہوئے، جس میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ تین رکنی الیکشن کمیٹی نے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے کورٹ رپورٹر حسین احمد چوہدری ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ سماء ٹی وی کے راجہ شہزاد علی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر پی ٹی وی کے بلال شیخ،خزانچی ہم نیوز کی فرح ماہ جبین،نائب صدر 365 نیوز کے روف بزمی،سیکرٹری اطلاعات سچ ٹی وی کے عون رضا،جوائنٹ سیکرٹری ڈان نیوز کے طاہر نصیر اور جوائنٹ سیکرٹری (فیمیل) نیوز ون کی عنبرین علی شامل ہیں ۔
گورننگ باڈی کے منتخب اراکین میں جیو نیوز کے اویس یوسفزئی، 92 نیوز کے ثاقب بشیر، روزنامہ ڈان کے اسد ملک، 24 نیوز کے حاشر وڑائچ، اور اے آر وائی نیوز کے فرخ اعجاز شامل ہیں۔الیکشن کمیٹی کی سربراہی چئیرمین صغیر چوہدری نے کی، جبکہ عامر عباسی اور سہیل رشید ممبران کے طور پر شامل تھے۔

نو منتخب کابینہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ تنظیم کے مقاصد کے فروغ اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن کے اسلام آباد بلا مقابلہ نیوز کے

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ

اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔

ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔

واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے قرضوں پر مارک اپ کی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان