علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں ؟ پی ٹی آئی رہنما کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کا علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نےنجی ٹی وی کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کٹھن وقت میں پارٹی کی قیادت کی، جب کوئی پارٹی قیادت سنبھالنے کو تیار نہیں تھاعلی امین نےقیادت سنبھالی۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مطمئن ہوں گے توعلی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی مطمئن نہیں ہوں گے تو علی امین وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے بعد دیکھیں گے پارٹی سیٹ اپ تبدیل کرنا ہےیا نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ہر ضلع کا دورہ کروں، علی امین گنڈپور کو وقت نہیں ملا، علی امین گنڈا پور ذمہ داریوں کے باعث ہر ضلع کا دورہ نہیں کرسکے۔
مزیدپڑھیں:’بابر اعظم کو کھیلنا نہیں آرام کرنا چاہیے‘ شائقین بھڑک اٹھے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔