ملتان:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 121 رنز سے شکست دے کر 35 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر تاریخی فتح حاصل کرکے سیریز برابر کردی۔ پاکستانی ٹیم 254 رنز کے تعاقب میں صرف 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جس میں بابر اعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں 4وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں لینے پر ’’پلیئر آف دی میچ‘‘اور ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ اوپنرز شان مسعود اور محمد ہریرہ نے صرف 2، 2 رنز بنائے جب کہ سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے 25 اور سلمان علی آغا نے 19 رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت کی، تاہم باقی پوری ٹیم ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں244 رنز اسکور کیے تھے، جس میں کپتان کریگ براتھویٹ نے 52 رنز اور گڈاکیش موتی اور جومیل واریکن نے 18، 18 رنز بنائے۔ پاکستان کے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں163 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستانی اسپنرز نے صرف ایک گھنٹے میں ان کے ابتدائی 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا تھا۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی صرف 154 رنز بناسکی، جس میں محمد رضوان 49 اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی اس تاریخ ساز کامیابی کے بعد 2میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

چین بھی بھارت کیخلاف میدان میں آگیا، جے 10 سی طیاروں پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویریں آویزاں

بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں

چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔

یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے گرادیئے تھے۔

پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں کی مدد سے بھارت کے جدید طیارے رافیل گرا کر بھارت کا غرور و تکبر خاک میں ملادیا تھا۔
چین کا بھی بھارت کو کرارا جواب،اروناچل پردیش کے 30 مقامات پر قبضہ مکمل ، نام تبدیل

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے آہنی یکجہتی سے طاقتور دشمن کو عبرتناک شکست دی: محسن نقوی
  • نیٹ فلکس کا مقبول شو ویڈنزڈے کب ریلیز ہوگا؟ مداحوں کیلئے خوشخبری
  • پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن کے نصیب میں ہمیشہ کے لئے شکست لکھ دی گئی: ہائی کمشنر محمد سلیم
  • پاکستان کے ہاتھوں شکست؛ بی جے پی رہنما بھارتی عوام کے ردعمل سے خوفزدہ
  • چین بھی بھارت کیخلاف میدان میں آگیا، جے 10 سی طیاروں پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویریں آویزاں
  • ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کی شاندار فتح
  • آل راؤنڈر روسٹن چیز ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
  • پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
  • ہماری افواج نے منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتا دیا پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس، دیت کی رقم دو کلو سونے کے برابر مقرر کرنے کی تجویز