پی ٹی آئی،جے یوآئی میں پھرقربتیں،مولانافضل الرحمان سے کل اسدقیصرکی سربراہی میں وفدملے گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔
وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔
ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مولانا فضل پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اب ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی، مولانا فضل الرحمان
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ہم امریکی صدر اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔ مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید ہو رہے ہیں، فلسطین کی آزادی امت مسلمہ کی منزل ہونی چاہئے۔