مہنگائی کیخلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی احتجاج کرینگے، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کیخلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف بلوچستان بھر میں 31 جنوری کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان ترجمان نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کے خلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کے پبلک مقامات پر جلسہ و مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ان احتجاجی جلسوں، مظاہروں اور احتجاج میں شرکت کرکے حکمرانوں کو لوٹ مار، بدعنوانی سے رکھوانے اور حقوق کے حصول، بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مجبور کریں۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ 31 جنوری جمعہ کے دن ہر ضلع میں بھرپور احتجاج کو کامیاب بنائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بلوچستان
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ متناسب نمائندگی طرز انتخاب پر قومی جمہوری جماعتیں اتفاق کرلیں، غیر جانبدارانہ انتخاب کا مستقبل 2024ء کے انتخابات کے فارم 45 میں پوشیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت و کسان سے مجرمانہ لاپرواہی بند کرے۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 اپریل ملک گیر ہڑتال فلسطینیوں سے فقید المثال یکجہتی ہوگی جبکہ 27 اپریل کو مینار پاکستان پر یکجہتی فلسطین جلسہ تاریخ ساز ہوگا۔