حیدرآباد ،پرائس کنٹرول کمیٹیا ں غیر فعال ،چینی مافیا سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چینی مافیا سرگرم ، چینی کے 50 کلو کے کٹے پر ایک ہزار روپے کا اضافہ، ہول سیل قیمت 145 روپے، دکانوں پر 150 سے 155 روپے فی کلو فروخت کی جانے لگی، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال چینی مافیا نے ایک بار پھر عوام کو اپنی لوٹ مار کا نشانہ بنا لیا، ایک ہفتے پہلے 50 کلو چینی کا کٹہ 6000 روپے میں دستیاب تھا لیکن اب وہی کٹہ 7000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، 7 دن میں 1000 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جو عوام کی قوت خرید مزید کمزور کر رہا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 145 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ پرچون دکاندار 160 روپے فی کلو بیچنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب گھی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں فی کلو گھی پر 150 سے 155 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا اور مافیا اپنی من مانیوں میں مزید آزاد ہو جائے گا، حکومتی کارکردگی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی موجودگی حکومت کو اب سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول فی کلو
پڑھیں:
چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)یہ بات زیادہ تر لوگوں کے لیے ناقابلِ یقین ہو گی کہ اب سونے کے زیورات اے ٹی ایم مشین کے ذریعے فروخت کیے جا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے ایک مال نے اس ناقابلِ یقین بات کو حقیقت میں بدل دیا اور ایک ایسی اے ٹی ایم مشین متعارف کروائی ہے جو بغیر کسی کاغذی کارروائی کے صارفین کو صرف 30 منٹ کے اندر سونے کے زیورات بیچنے اور اس کی قیمت وصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس اسمارٹ گولڈ اے ٹی ایم مشین کو چین کے کنگ ہڈ گروپ نے سونے کی اشیا کے مکمل تجزیے کے بعد انہیں پگھلا کر ان کی مناسب قیمت لگانے اور پھر اس رقم کو براہِ راست سونے کی اشیا بیچنے والے کے بینک اکانٹ میں منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔(جاری ہے)
یہ مشین 3 گرام سے زیادہ وزنی کم از کم 50 فیصد خالص سونے کی اشیا کو قبول کرتی ہے۔اس مشین نے بہت بڑی تعداد میں شنگھائی کے عوام کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بہت سارے صارفین اپنے سونے کے زیورات اس اے ٹی ایم مشین کے ذریعے بیچنے کے منتظر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گولڈ اے ٹی ایم مشین کو استعمال کرنے کے لیے مئی تک تمام اپائنٹمنٹس بک ہو چکے ہیں جس سے اس کی زیادہ ڈیمانڈ صاف ظاہر ہے۔