ایران کے صوبے کرمانشاہ میں 5.1شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی ایران کے صوبے کرمانشاہ کے شہر قصر شیرین میں 5.1 کی شدت کا زلزلہ آیا ۔ تہران یونیورسٹی کے زلزلہ پیما مرکز کے بیان کے مطابق 5.1 شدت کے زلزلے کا مرکز کرمانشاہ کا قصر شیرین شہر تھا، جومقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 32 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔بیان میں بتایا گیا کہ زلزلہ زیر زمین 8 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے اور اس دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6