شہر قائد میں رواں ماہ 4 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا اور صرف 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ شہرقائد میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔چھیپا فاؤنڈیشن نے ہوائی فائرنگ سے جانی نقصانات کے اعدادو شمارجاری کردیے ، جس میں بتایا کہ سال 2024 میں ہوائی فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 345 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ رواں سال2025 کے 26 دنوں میں ہی 4 افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئے، جنوری میں اب تک 2 بچوں،ایک بچی سمیت 4 افراد جان سے گئے۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں اب تک مجموعی طورپر24 افراد ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ سے
پڑھیں:
شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔