سندھ حکومت اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرے، فرازالرحمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر فرازالرحمان نے صوبائی سطح پر بڑھتے ہوئے فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اسٹارٹ اپس کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں لیکن سندھ میں ایسے پروگراموں کے آغاز میں تاخیر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے پہلے ہی اسٹارٹ اپس کیلئے بلا سود قرضے، زمین اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ہے، جس سے وہ معاشی ترقی کے میدان میں سبقت لے رہا ہے۔ تاہم سندھ اس طرح کی خدمات فراہم کرنے میں پیچھے رہ گیا ہے جیسا کہ لاہور میں دستیاب ہیں اور یہ تاخیر صوبے کی مسابقت اور ترقی کو نقصان پہنچائے گی۔فراز الرحمان نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ اسٹارٹ اپس کیلئے خصوصی پروگرامز کے آغاز میں تیزی لائے، جن میں نوجوانوں کیلئے ایک سنگل ونڈو آپریشن بھی شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دیگر صوبوں کو ریونیو کے لحاظ سے پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن نوجوانوں کے پروگراموں اور اسٹارٹ اپس کی حمایت کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو اگلے تین سے چار سال میں ریونیو میں بڑا فرق دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی، جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹارٹ اپس کی
پڑھیں:
اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ جس طرح علما کرام نے پاکستان بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اسی جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، امت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کو آہنی طاقت سے روکیں گے، فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے علما حق کردار ادا کریں، پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے 1947ء والے جذبے سے کام کرنا ہوگا، پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور آج پاکستان کو پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والی قوتوں کو مکمل لگام دی جائے، کراچی سمیت ملک بھر میں امن کو تباہ کرنے میں ملک و اسلام دشمن ہاتھ ہے جو بیرونی آقاں کیلئے کام کرتے ہیں، ملک میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا ہے تو بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا، امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے گھر گھر پھیلانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون کو سختی سے عمل در آمد کرنا چاہیئے، اہلسنت ملک کی اکثریت امن پسند ہیں جو پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتے ہیں، ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر ناکام بنایا جاسکتا ہے، اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی اور سازشیں کررہی ہیں، کفر کی طاقتیں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں، ہمیں اتحاد و یکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بناناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح علما کرام نے پاکستان بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اسی جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنا ہوگا۔