مانسہرہ کی اسپیشل آرٹسٹ کنیز فاطمہ کے کمال فن پارے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ کنیز فاطمہ کو 6 سال پہلے ایک ایسی بیماری لاحق ہوئی جس سے وہ چلنے پھرنے سے مکمل معذور ہو گئیں۔
کنیز فاطمہ 8ویں جماعت کے بعد سے گھر یا اسپتال میں ہی رہی ہیں۔ 4 سال پہلے کنیز فاطمہ نے وقت گزاری کے لیے پینٹنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اس حوالے سے ان کا کوئی باقائدہ استاد نہیں رہا لیکن وہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہیں۔
کنیز فاطمہ کلر پینٹنگ، پینسل آرٹ اور اسکیچینگ وغیرہ بہت خوبصورتی سے کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپشل آرٹسٹ اسپیشل پرسن کنیز فاطمہ مانسہرہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیشل پرسن کنیز فاطمہ کنیز فاطمہ
پڑھیں:
پاکستان اور چین کے درمیان بنیادی ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین کے درمیان کلیدی ڈیجیٹل شعبوں میں دوطرفہ تکنیکی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ اور چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنی طویل المدتی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن کو اجاگر کیا۔ چین کے سفیر جیانگ نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں چین کی عملی معاونت اور مہارت کے تبادلے کی یقین دہانی کرائی۔