پشاور: غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پشاور: غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
پشاور: کرم میں امدادی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھیجا جانے والا قافلہ اب تک کا سب سے بڑا قافلہ ہے، قافلے میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر امدادی سامان شامل ہے، پولیس اور ایف سی کی نگرانی میں قافلہ کرم پہنچا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلہ پہنچنے کے بعد متاثرین میں غذائی اشیاء کی تقسیم جاری ہے، امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کے علاقے سے روانہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قافلہ کرم
پڑھیں:
مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی ۔
علی پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اُس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعدادکیمپ میں داخل ہوگئی۔
امدادی کیمپ پر سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سےکئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، سیلاب متاثرین امدادی سامان لے گئے اورکیمپ خالی کردیا۔