سرایا القدس نے اسرائیلی قیدی اربیل یہود کی ویڈیو جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے پیر کی شام ایک ویڈیو ریکارڈنگ نشر کی، جس میں اسرائیلی قیدی اربیل یہود کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں قیدی اربیل یہود نے کہا کہ وہ القدس بریگیڈز کی قیدی ہے اور اس کی صحت اچھی ہے۔ وہ اس سے قبل 2013ء اور 2015ء کے درمیان قابض فوج میں خدمات انجام دے چکی ہے۔یہود نے قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں قید تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران قابض حکومت نے قیدی اربیل یہود کے حوالے سے ایک بحران کھڑا کر دیا ہے، کیونکہ بینجمن نیتن یاہو نے حماس پر الزام لگایا کہ معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کیا گیا۔
حالیہ دنوں میں اسرائیلی اخبارات نے توقع ظاہر کی تھی کہ رہائی پانے والوں میں اربیل یہود بھی شامل ہوں گے۔ اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا کہ اسرائیل ثالثوں کی مداخلت کے بعد اس سے پیچھے ہٹنے سے پہلے حماس کی زیر حراست اربیل یہود کی رہائی تک شمالی غزہ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت نہیں دے گا۔ ادھر حماس کے ایک سرکردہ ذریعے نے کہا کہ ثالثوں کو بتایا گیا ہے کہ اربیل یہود زندہ ہے اور اسے اگلے ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا۔ ہفتے کے روز حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی دوسری کھیپ کے تحت غزہ شہر کے وسط میں چار اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قیدی اربیل یہود کے ساتھ گیا ہے
پڑھیں:
ہمت ہے توپکڑ کردکھائو،معروف ٹک ٹاکرکا پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج، پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل
لاہور (نیوز ٍڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ایمل محمود مغل نے ایک نئی متنازعہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں وہ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں۔
سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ (CCD) کی جانب سے لاہور میں خطرناک ماضی رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایمل محمود احمد مغل ایک ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ پرسکون انداز میں اپنی گود میں پستول رکھ کر بیٹھی ہیں، جو کہ واضح طور پر حکومتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق، یہ عمل نہ صرف CCD کے قواعد کی خلاف ورزی ہے بلکہ پنجاب کے سائبر اور پبلک سیفٹی قوانین کے تحت ایک مجرمانہ جرم بھی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے معاشرے میں خوف، تشدد اور لاقانونیت کو فروغ دیتے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس عمل کو آئی جی پنجاب اور CCD کے لیے براہ راست چیلنج قرار دیا، جنہوں نے بارہا تنبیہ کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش یا دھونس دھمکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ کارروائی سامنے نہیں آئی، مگر یہ واقعہ ایک بار پھر اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد اور سخت احتساب کے مطالبے کو ہوا دے رہا ہے۔
https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/07/tiktoker.mp4 Post Views: 4