Daily Ausaf:
2025-11-04@04:40:43 GMT

کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.

7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب کی جانب 19 کلو میٹر دور تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی کے نہ آنے پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی، اسپیکر کا کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

جرمن جیوفزیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر رکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے سبب  4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 60 کے قریب زخمی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ‘ 20 سے زایدافراد جاں بحق‘ 320 زخمی
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
  • بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 10 افراد جاں بحق، 260 زخمی
  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ:4 افراد جاں بحق
  • افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ