پٹرول پمپس کی نشاندہی کیلیے موبائل ایپلیکیشن ’راہ گزر‘ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے جدید ترین موبائل ایپلیکیشن ’راہ گزر‘ کا آغاز کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق موبائل ایپلیکیشن کا آغاز پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک اہم قدم ہے، یہ ایپ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ملک بھر میں قانونی پیٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔
‘راہ گزار’ ایپ صارفین، ضلعی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے غیر قانونی دکانوں یا “باکس اسٹیشنز” کی نشاندہی کرنے کے لیے پلیٹ فارم پیش کرے گی۔ چیئرمین اوگرا کاکہنا تھاکہ اس سفر کا آغاز اگست 2024 میں اوگرا اور ایف بی آر کے درمیان بات چیت کے ساتھ ہوا، راہ گزر’ کا آغاز ایک وسیع تر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا پہلا مرحلہ ہے جس کا مقصد احتساب کو فروغ دینا، غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا اور تیل کی صنعت کی سالمیت کو بڑھانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا آغاز
پڑھیں:
انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کا اجلاس، محرم الحرام سے قبل مسائل کی نشاندہی
تنظیم کے مرکزی صدر سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ سابقہ سالوں میں لائسنس داروں کو جو مشکلات پیش آئیں، فنڈ کے کم کرنے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے اسی طرح ماتمی جلوس روٹس کے اوقات کے حوالے سے بھی مسائل پیدا ہوئے اور لائسنس داروں پر مقدمات درج کیے گئے اور مومنین میں شدید بے چینی کی فضا پیدا ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن تحفظ عزاداری ساوتھ پنجاب کے مرکزی صدر سید اصغر عباس نقوی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے، چئیرمین سید مبشر رضا نقوی نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں قدیمی و مرکزی مرکزی امام بارگاہوں لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے جلد دورہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسلسلہ محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں انجمن تحفظ عزاداری ساتھ پنجاب کے مرکزی چیئرمین سید مبشر رضا نقوی کی رہائش گاہ گلستان چوک نیو ملتان پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ملتان، شجاع آباد، جلال پور، لودھراں کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ سابقہ سالوں میں لائسنس داروں کو جو مشکلات پیش آئیں، فنڈ کے کم کرنے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے، اسی طرح ماتمی جلوس روٹس کے اوقات کے حوالے سے بھی مسائل پیدا ہوئے اور لائسنس داروں پر مقدمات درج کیے گئے اور مومنین میں شدید بے چینی کی فضا پیدا ہوئی، لائسنس داروں کو سید اصغر عباس نقوی اور سید مبشر رضا نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں سے ملیں گے۔