لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا، جس کے تحت 9 ہزار 15 گھروں کی تعمیر کے لیے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے گئے۔ مزید برآں، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے قرض کی دوسری قسط بھی فراہم کی جا چکی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت 4841 گھروں کی تعمیر جاری ہے، اور اس پروگرام کی ویب پورٹل پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تقریباً 4 لاکھ مکمل دستاویزات کے ساتھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ درخواستیں بھی پورٹل پر جمع ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 3 اور 5 مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور عوام کو مفت پلاٹ دینے کے لیے ٹی او آرز مرتب کرنے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گھروں کی تعمیر کے ہدف کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: گھروں کی تعمیر مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر

اسلام آباد:

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔

نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔

رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے  کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز