Daily Ausaf:
2025-11-05@02:45:16 GMT

نوکریاں ہی نوکریاں ! !! بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

پی آئی اے انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن میں 110 انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کے معاملے پر ایئرلائن انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے شعبہ انجینئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ انجینئرز کو بھرتی کرنے کے لیے فیصلہ نہیں کیا گیا، ایئر کرافٹ انجینئرز کا آخری فریش بیچ 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔

یاد رہے قومی ایئر لائن پی آئی اے سے چند ماہ میں سیکڑوں استعفے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز آف پاکستان (سیپ) ‏کے سیکریٹری جنرل نے پی آئی اے انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ قومی ایئر لائن سے انتہائی ہنر مند ایئر کرافٹ انجینئرز، آفیسر انجینئرز، اور تکنیکی ماہرین کے خیرباد کہنے کا معاملہ انتہائی خطرناک ہے۔

خط میں یہ تشویش ناک نشان دہی کی گئی ہے کہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران سیکڑوں استعفے جمع کروائے جا چکے ہیں، اور بہت سے دیگر ہنر مند مستفعی ہونے کا ارادہ کر چکے ہیں، اتنی بڑی تعداد کا قومی ادارے کو چھوڑنا ہنر مند افرادی قوت کی سنگین کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایئر کرافٹ انجینئرز پی ا ئی اے پر بھرتی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو 

حکومت پنجاب کی جانب سے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے بِل ’لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025ء‘ منظور کر لیا ہے، بل کے تحت کمیٹی بنائی جائے گی۔

بل کے متن کے مطابق وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کمیٹی کے چیئر پرسن ہوں گے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 فیلڈ کے ماہرین اور ہیومن ریسورس بھی لوکم پالیسی کمیٹی میں ہوں گے۔

بل کے متن کے مطابق کمیٹی عارضی بھرتی کے ٹی او آرز بھی طے کرے گی، بھرتی سے قبل کم سے کم 2 اخبارات میں اشتہار لازم ہوگا، عارضی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے مستقبل نوکری کی استدعا نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئرلائن اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ تاحال برقرار، درجنوں پروازیں متاثر
  • پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • ایئر کرافٹ انجینیئرز کا احتجاج، قومی ایئر انتظامیہ آپریشن بحال رکھنے میں کامیاب
  • پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن رک گیا
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں روانہ
  • ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار
  • پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
  • ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا