سعودی عرب کی معروف گھڑسوار خاتون کی گھوڑے پر شاپنگ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سعودی عرب میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سعودی خاتون گھڑ سوار شہد الشمری کو گھوڑے کی پیٹھ پر سوار ایک دواخانے کی سیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فوٹیج میں وہ خاموشی سے فارمیسی کے راستوں پر گھومتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور شیلف پر مصنوعات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے، اشیاء جمع کررہی ہیں، جب کہ ایک شخص ان کے اس انوکھے شاپنگ کے انداز کو فلما رہا ہے۔
ویڈیو کا وقت اور مقام اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔
pic.
شہد الشمری کو ان کے مداحوں نے "سعودی گھڑ سوار شہد" کا لقب دیا ہے۔ شہد کی عمر 20 سال ہے جبکہ ان کا شمار سعودی عرب کی سب سے نمایاں خواتین گھڑ سواروں میں ہوتا ہے۔
گھوڑوں کے ساتھ ان کی غیر معمولی سواری کی مہارت اور خود اعتمادی کی وجہ سے تعریف کی جاتی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بڑی فالوینگ بنائی ہے جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
گھوڑوں کے لیے ان کا شوق کم عمری میں ہی پیدا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے سخت تربیت حاصل کرکے مہارت کو نکھارا۔ ان کی لگن نے انہیں کئی مقامی اور علاقائی مقابلوں میں حصہ لینے کے قابل بنایا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے ملیر سٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔