مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی ہے، اور رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، پاکستان اس وقت شمالی کوریا اور میانمار ماڈل کی طرف جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کی، اس کے علاوہ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے بھی ان کو اعتماد میں لیا۔
عمر ایوب نے کہاکہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن نہ بننے پر حکومت سے مذاکرات معطل کیے، اور ہم نے اس حوالے سے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کردیا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو بات آگے نہیں بڑھے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ عمران خان سے علیحدگی میں ملاقات کرائی جائےگی، لیکن وہ وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے توجہ سے ہماری بات سنی، آگے بڑھنے کے بہت امکانات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئین کو بچانے کے لیے ہم سب مشاورت کررہے ہیں، کیونکہ اس وقت ملک میں آئینی حقوق معطل ہیں، اور اکٹھے کھڑے ہونے پر بھی مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔
اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، اب چونکہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کا تقرر ہونا ہے جس پر تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی۔
انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کوئی بھی فیصلہ جماعت سے مشاورت کے بغیر نہیں کرتی، کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے دونوں جماعتوں نے ایک میکنزم بنایا ہے۔
کامران مرتضیٰ نے کہاکہ رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ہمارے درمیان کوئی چپقلش نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مداخلت کی وجہ سے فخرالدین جی ابراہیم جیسا ایماندار چیف الیکشن کمشنر بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی جے یو آئی کمیٹی تشکیل ملاقات مولانا فضل الرحمان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جے یو ا ئی کمیٹی تشکیل ملاقات مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان سے کمیٹی تشکیل پی ٹی ا ئی جے یو ا ئی کے لیے دو نے کہاکہ انہوں نے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔