متحدہ عرب امارات میں شعبان کا چاند 31 جنوری کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فلکیات کے مرکز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ شعبان کا مہینہ 31 جنوری بروز جمعہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 29 رجب کو چاند نظر نہیں آسکے گا اس لیے رجب کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ 

اس طرح جمعرات بتاریخ 30 جنوری کو تمام مسلم ممالک بشمول جنوبی یورپ، افریقا اور امریکا میں چاند کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا۔

اس طرح متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یکم شعبان 31 جنوری بروز جمعے کو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال

 تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔ یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے، اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔ اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال، بھکر سٹیشن پر شاندار استقبال
  • پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال
  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال
  • پاکستان باضابطہ طور پر چین کے قمری مشن چانگ 8 کا حصہ بن گیا
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • 25 اپریل کو آسمان پرمسکراتا چہرہ نمودارہوگا
  • ٓئندہ جمعہ کی صبح آسمان پر چاند، زہرہ، زحل اور عطارد کی ملاقات
  • امریکی صدر ٹرمپ اگلے ماہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر استقبال