شائقین کیلیے خوشخبری! ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں واپسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور اب وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
اے بی ڈی ویلیئرز بلاشبہ کرکٹ کھیلنے والے سب سے مشہور اور افسانوی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار نے نومبر 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ پر اپنے ماہرانہ رائے آزادنہ طور پر دیتے آرہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک کرکٹ شو کی کامیابی سے میزبانی بھی کرتے ہیں۔
اب شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ڈی ویلیئرز میدان میں واپس آنے والے ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈی ویلیئرز باضابطہ طور پر کرکٹ ایکشن میں واپسی کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے آئندہ دوسرے ایڈیشن میں گیم چینجرز جنوبی افریقہ کے کپتان ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی ٹیمیں شامل ہوں گی جو ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز پر مشتمل ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:ایک بیوی والے مرد کیاکام کرتے ہیں ؟اقرارالحسن کی اہلیہ فرح اقرار نے اندر کی بات بتادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں واپسی
پڑھیں:
چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر کتنی رعایت؟ ٹریفک پولیس نے خوشخبری سنادی
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرای چالان کا معاملہ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اچھی خبر سنادی ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا چالان ملنے پرشہری معافی نامہ جمع کروائے تو جرمانہ کی رقم ادانہیں کرنا ہوگی۔ دوسرا چالان ہونے پر اگر شہری 14 دن کےاندر چالان جمع کروائےگا تو اسے 50 فیصد رعایت ملے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چالان ملنےکے 21 دن میں جمع کروائے تو پھر پورا جرمانہ بھرنا ہوگا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے سگنل توڑا تو جرمانہ پانچ ہزار روپے ہے، لیکن جرمانہ 14دن کےاندرجمع کروائےتو صرف 2500 روپے جمع کروانے ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے تمام چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر رعایت دی جائے گی ۔