اے ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں واپسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز تمام فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے چار برس بعد دوبارہ پروفیشنل کرکٹ کا حصہ بننے جارہے ہیں۔
جنوبی افریقی سپر اسٹار ٹی 20 لیگ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں گیم چینجرز ساؤتھ افریقا چیمپئنز کے کپتان ہوں گے۔
ایونٹ کے پہلے ایڈیشن میں کیون پیٹرسن، بریٹ لی، جیک کیلس، شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ جیسے بڑے ناموں کو شامل کیا گیا تھا۔
2021 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب ڈیویلیئرز کسی پروفیشنل کرکٹ کا حصہ بنیں گے۔ آخری بار انہوں نے 2021 کی آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا جس میں رائل چیلنجرز بینگالورو کی جانب سے انہوں نے 212 رنز اسکور کیے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
View this post on Instagramبٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔