گلگت بلتستان میں اگلی حکومت نون لیگ بنائے گی، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر نے مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نون لیگ جی بی کی قیادت پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان، سیفران اور صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ نون جی بی کے صدر حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں نون لیگ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون گلگت بلتستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کا الیکشن مسلم لیگ نون کے لیے انتہائی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ نون کا ہے۔ وفاقی وزیر نے مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نون لیگ جی بی کی قیادت پر فخر ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم ملک کے بہترین مفاد میں آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے لیے متحد اور ایک ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی محنت سے ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی گلگت بلتستان میں دانش سکول سسٹم کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانا ہمارا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ فنڈز فراہم کی ہے۔ قبل ازیں صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر کو مختلف امور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگلی حکومت مسلم لیگ نون بنائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجینئر امیر مقام نے کہا گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون وفاقی وزیر نون لیگ
پڑھیں:
معدنیات کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھوں سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، سید باقر الحسینی
مرکز امامیہ گلگت، مرکز امامیہ بلتستان اور مرکز امامیہ استور کی حالیہ سکردو مرکز امامیہ میں بیٹھک اور اس میں گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں موجود معدنیات، لینڈ ریفارمز اور جی بی کے حقوق کے حوالے سے اہم فیصلوں سے جی بی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وزیر اعلیٰ کے مشیر اور کوآرڈینیٹرز کے ذریعے شخصیات کی توہین پر اتر آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغا راحت الحسینی کی شان کی جانے والی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔ مرکز امامیہ گلگت، مرکز امامیہ بلتستان اور مرکز امامیہ استور کی حالیہ سکردو مرکز امامیہ میں بیٹھک اور اس میں گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں موجود معدنیات، لینڈ ریفارمز اور جی بی کے حقوق کے حوالے سے اہم فیصلوں سے جی بی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور وزیر اعلیٰ کے مشیر اور کوآرڈینیٹرز کے ذریعے شخصیات کی توہین پر اتر آئی ہے۔اگر حکومت کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہو تو اس کو پیش کرے اور نااہل مشیروں اور کوآرڈینیٹرز کو لگام دے۔ جب بھی گلگت بلتستان کے حقوق کی بات آئی ہے یا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے آغا راحت الحسینی نے آواز حق بلند کی ہے اور ہر وقت عدل اور انصاف کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی میں مسلکی اختلافات اور لسانی اختلافات کو ہوا دیکر مقاصد حاصل کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ جی بی کی معدنیات اور جی بی کی زمین عوام کی ملکیت ہے اور کسی بھی حکومت کو ان معدنیات کی طرف میلی آنکھوں سے دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انشاء اللہ جی بی کے عوام بیدار ہیں اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ ان تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔