بلاول بھٹو صدر ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا، ترجمان
بلاول بھٹو دبئی میں قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، انہیں امریکا میں صدارتی ناشتے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔
یہ بھی یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو بھی دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول
بعد ازاں جب وہ تقریب میں شرکت کے لیے نہ گئے تو میڈیا کے سوال پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ سوال ان سے پوچھیں جنہوں نے خبر دی تھی، میں ناشتے کی تقریب میں شرکت کے لیے جاؤں گا، اور یہ سلسلہ میری والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی صدر ٹرمپ ناشتے کی تقریب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر بلاول بھٹو چیئرمین پی پی پی ناشتے کی تقریب وی نیوز ناشتے کی تقریب میں شرکت تقریب میں شرکت کے لیے بلاول بھٹو پی پی پی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں. دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔