جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کیخلاف احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ امیر جماعت کے اعلان کے مطابق جمعہ 31 جنوری کو ملک بھر میں آئی پی پیزمافیا کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سستی اور ناجائز ٹیکسز ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے جمعہ 31 جنوری کو ملک بھر میں آئی پی پیز کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت کے اعلان کے مطابق جمعہ 31 جنوری کو ملک بھر میں آئی پی پیزمافیا کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سستی اور ناجائز ٹیکسز ختم کرے، کیونکہ بجلی، گیس اور تیل سستا ہونے سے ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی ممبران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ معاشی بحران کے اس دور میں اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ا ئی پی
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
— فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
فلسطینیوں اور اہلِ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
ساہیوال، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، پاکپتن اور عارف والا سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔
اوکاڑہ اور عارف والا میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
یاد رہے کہ بار ایسوسی ایشنز کی کال پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وکلاء بھی ہڑتال پر ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔