ملیر کالابورڈ میں بزرگ شہری نالے میں گرکرجاں بحق ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وواقعات میںبچوں اور بزرگ سمیت6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5ا فراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عابد آباد گلزار مدینہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 6سالہ بچہ وسیم ولد علی اصغر جاں بحق ہوگیا ۔ بلدیہ اسپارکو روڈ ملتانی ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت 25سالہ موسیٰ ولد عزیز اللہ کے نام سے ہوئی ۔لانڈھی نمبر4 حنفیہ مسجد کے قریب واقع گھرمیں وزنی چیزسر پر گرنے سے کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ بچی کی شناخت 6 سالہ میما دختر عمران کے نام سے کی گئی۔ ادھر ملیر کالا بورڈ کے قریب نالے میں گر کر بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا ۔ایس ایچ او سعود آباد ضمیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 70 سالہ سلیم بیگ کے نام سے ہوئی جو کہ کالا بورڈ ملیر کا رہائشی اور مشین ٹول فیکٹر کا ریٹائرڈ ملازم تھا ، اتفاقیہ طور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ سپر ہائی وے کے علاقے ایم نائن سبزی منڈی کٹ یوٹرن کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق و ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔جاں بحق کی شناخت 35 سالہ اصغر اور زخمی کی شناخت 26سالہ عبدالرحمن ولد وسیم احمد کے نام سے ہوئی ۔ علاوہ ازیں گلستان جوہر سے 45 سالہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا منگل کے روز اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہوگیا کے نام سے کی شناخت کے قریب
پڑھیں:
لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا درہ پیزو کے علاقے میں ہوا ، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔واضح رہے دو دن پہلے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم کا حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکار کے گھر کا ایک حصہ زمین بوس ہوا تھا۔اس سے قبل لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔