Nawaiwaqt:
2025-07-26@08:14:57 GMT

 پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ کاسعودی عرب کا دورہ 

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

 پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ کاسعودی عرب کا دورہ 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر کے دوران جدہ، سعودی عرب کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق میں حصہ لیا۔ جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندگان نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے عملے نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں جہازوں کے دو طرفہ دورے، بحری امور پر بات چیت اور بحری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں شامل تھیں۔ بندرگاہ کا دورہ مکمل ہونے پر؛  رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس مکہ کے ساتھ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔ پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب اور دو طرفہ مشقوں میں شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔ پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ گلاتی، رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے جہازوں میں سے چوتھا جہاز ہے۔ یہ ہمہ جہت، ہائی ٹیک، اور جدید ترین پلیٹ فارم ہے جو ہر طرح کے سمندری ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ جہاز جنگ کے تمام شعبوں میں بھرپور دفاع کی صلاحیت سے لیس ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سعودی نیول چیف کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف آف نیول اسٹاف رائل سعودی نیول فورسز، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے بدلتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ خاص طور پر بحری سلامتی کے امور پر توجہ مرکوز رہی۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

قبل ازیں معزز مہمان کی آمد پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یہ ملاقات دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • صدرِ مملکت سے سعودی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • یونان میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ، اسرائیلی بحری جہاز کو واپس جانے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل
  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
  • سعودی نیول چیف کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • خلیج عمان میں ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی بحری جہاز کو وارننگ کیوں دی؟
  • چین کا نئے J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے نے امریکی بحریہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی