Express News:
2025-04-25@11:46:16 GMT

ہمارا مقصد تو ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے، خرم دستگیر

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

لاہور:

رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد کسی روتے ہوئے بچے کو منانا نہیں ہے، ہمارا مقصد تو اس ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے جو کہ معاشی استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے، ملک میں نیا روزگار پیدا کرنے کے لیے، پاکستان کے صوبوں کو قریب لانے کے لیے سود مند ثابت ہو۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس لیے ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے ابھی بھی کھلے ہیں اور ہم چاہیں گے کہ جو بھی مسائل ہیں ان کو سیاست کے ذریعے، جمہوریت کے ذریعے اور پارلیمان کے ذریعے حل کیا جائے۔

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میرے خیال میں حکومت گیم کھیلنا چاہتی ہے وقت گزارنا چاہتی تھی ورنہ آج بھی ان کے سامنے چانس تھا اگر انھوں نے میٹنگ بلا ہی لی تھی تو لفافے کے اندر جو کچھ تھا باہر نکال دیتے، بتا دیتے کہ لفافے میں کیا دے رہے ہیں، یہ تو ہمیں بھی سمجھ آرہی تھی۔

ہم نے تیسری میٹنگ میں جب مطالبات لکھ کر دیے تو شام کو رانا ثنااللہ اور عرفان صدیقی جو مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں انھوں نے پریس کانفرنس کردی کہ یہ مطالبات نہیں ہو سکتے جو جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ایک بنیادی چیز جڑی ہوئی ہے یہ تاثر کہ جو موجودہ حکومتی ٹیم ہے اس کی اتھارٹی بالکل ہی کچھ نہیں ہے، یہ تاثر اب بڑا مستحکم ہو گیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ دیکھیے کہ جو ایک ملاقات نہیں کروا سکے، اسٹیبلشمنٹ سے اتنا ریلیف نہیں لے سکے کہ مذاکرتی کمیٹی خان صاحب سے جا کر مل ہی لے۔

اس کے بعد حامد رضا کے گھر جو چھاپہ پڑا کل لاہور کے ہمارے ایم این اے کے گھر جس طریقے سے چھاپہ مارا گیا اس کے بعد طے ہوا کہ نہیں لگتا کہ یہ کمیٹی کسی طور پر اس قابل ہے کہ کچھ بھی کر سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ

کراچی:

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر کے قریب دھرنے، شاہراہ کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ببرلو کے قریب دھرنے سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام، سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

راستوں کی بندش سے برآمدی سامان، جلد خراب ہونے والی اشیاء بروقت منزل مقصود تک نہیں  پہنچ رہی ہیں، روہڑی، علی واہن سمیت کئی علاقوں میں مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز پھنس گئے۔

صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ دھرنوں اور بندشوں سے ملکی تجارت، برآمدات اور ساکھ کو شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم کرتے ہیں لیکن اقتصادی سرگرمیوں کو روکنا قابل قبول نہیں ہے۔

حکومت فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرے اور قومی شاہراہ بحال کروائے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے معیشت، روزگار اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں اور صورتحال ہر گھنٹے بگڑ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے جواب سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، مشاہد حسین
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • بھارتی اقدامات کا مقصد پاکستان کیخلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے، احسن اقبال
  • آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
  • بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
  • بھارت کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں، کہیں بھی دہشتگردی ہو مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، انوارالحق کاکٹر
  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ