بونیر‘پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز کااحتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز کے ختم کردہ تمام پوسٹوں کو بحال کرنے کے ساتھ پنشن کا پرانا طریقہ کار بحال کیا جائے۔ یہ موقف سماجی رہنما پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز کے صوبائی نائب صدر خیبر پختونخوا اور صدر بونیر گل کریم خٹک نے گزشتہ روز ورکرز کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم کا نظام
رائج ہے،12 سے 15 گھنٹے کام کرنے والے مزدروں کی تنخواہ بڑھاکر37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیکن صدر مملکت کی تنخواہ جو پہلے10لاکھ روپے تھی، اسے بڑھا کر22 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم، وزرا مشیروں، ججز اور دیگرحکام کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کے اضافے کے ساتھ بے شمار مراعات بھی دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کو ہر طرح سے کچلا جا رہا ہے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرزکے شعبے پر بلا جواز زمین تنگ کی جا رہی ہے۔ گل کریم خٹک نے مزید کہا کہ ہم اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر بھرپور احتجاج کریں گے، ہمیں دھمکیوں، لاٹھی چارج اور پکڑدھکڑ سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ایچ ای ورکرزکے دیگررہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ورکرز کے جی پی فنڈکے پرانے طریقے کو بحال کر کے سی پی فنڈکاخاتمہ کیا جائے۔ ایڈہاک الائونس کو ریگولر پنشن میں شامل کیا جائے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز کے رہنمائوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات فی الفور منظورکیے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کادائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، سرگودھا میں ایک ہفتے کے دوران چینی کے نرخ 23 روپے بڑھ گئے۔ سرکاری دستاویز میں گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوئی تھی اور گذشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی۔ادارہ شماریات کے دستاویز کے مطابق ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے47 پیسے تھی، اور اس وقت ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے پر آگئی ہے۔تاہم،ملک کے مختلف شہروں میں چینی 210 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے اور ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جب کہ کراچی اورحیدر آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 5 روپے تک بڑھ گئی جس سے حیدرآباد میں چینی فی کلو 195 روپے اور کراچی میں 200 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔اسی طرح، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے۔
دوسری جانب، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چینی کی مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کی بڑھتی شکایات پر محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا جس میں چینی کی زائد قیمتوں پر فروخت کا اعتراف کیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق رپورٹس میں سامنے آیا کہ چینی کی اضافی قیمتوں پر فروخت جاری ہے، چینی کی زائد قینتوں کی وصولی عوام پر مالی بوجھ بڑھا رہی ہے۔مزید کہا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری کارروائیوں کا پابند کریں اور اضافی قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔