شکار پور: بے امنی کیخلاف جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفس پر دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
شکارپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید احمد کی کال پر سندھ اور شکارپور میں بڑھتی ہوئی بے امنی کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی اور ایس ایس پی آفس پر دھرنا دیا گیا، پرامن ریلی جہاز چوک سے نکالی گئی، جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ایس ایس پی آفس پہنچی جہاں دھرنا دیا گیا، دھرنے کی قیادت ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ امداد اللہ بجارانی، امیر ضلع شکارپور عبدالسمیع بھٹی، امیر شہر مولانا صدار الدین مہر اور دیگر رہنماؤں نے کی، دھرنے میں جمعیت علماء اسلام، شکارپور بچاؤ تحریک، پیرامیڈیکل، جیئے سندھ محاذ، قومی عوام تحریک، جمعیت علماء پاکستان، ادیب ممتاز منگی امیر چانڈیو، سول سوسائٹی میاں ظفر علوی اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں، تاجروں اور وکلاء برادری نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، امن کھپے، امن کھپے کے نعرے لگائے گئے، ایس ایس پی نے دھرنے میں پہنچ کر دھرنا ختم کرنے کے لیے رہنماؤں کو کہا لیکن جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مطالبات ماننے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا، دھرنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ شکارپور میں روڈ راستوں سمیت گھر دکانیں بھی غیر محفوظ ہیں، قومی شاہراہ، نیشنل ہائی وے بھی غیر محفوظ ہو گئیں، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ایس ایس پی رہنماو ں
پڑھیں:
جماعت اسلامی کی سینئر صحافی طفیل رند کے قتل کی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-08-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے ضلع گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ماتھیلو میں مقامی اخبار کے صحافی اور میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے آئندہ اس طرح کے واقعات کا سدباب صحافیوں کو تحفظ اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ صوبہ سندھ صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بنتا جارہا ہے صحافیوں کو ہراساں جھوٹے مقدمات معمول بنتے جارہے ہیں ،سکھرڈویژن میں گزشتہ 2سال کے دوران4 صحافیوں کا قتل صحافت دشمنی اوراظہار رائے کی آزادی کو دبانے کی کوشش ہے یہ صورتحال ملک اورصوبہ سندھ میں ٓزادی اظہار کے دعویدارحکمرانوں کے لیے لمحہ فکر ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید نصراللہ گڈانی کا تعلق بھی اسی ضلعے سے تھا ،جان محمد مہر سے لے کر طفیل رند کے سفاکانہ قتل تک صحافی برادری میں سخت خوف و ہراس پیداہوگیا ہے۔مرادعلی شاہ حکومت سندھ میں صحافیوں کو تحفظ اورقاتلوںکو پکڑکرکیفرکردار تک پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔صوبائی رہنما نے سندھ حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کرکے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔