مجھے عمران خان سے ملنا ہے ، راکھی ساونت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملنے کیلئے نکل پڑیں۔راکھی ساونت کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی ملکہ قرار دیا جاتا ہے اور اسکی وجہ انکا بے ساختہ لہجہ اور انوکھی باتیں ہیں۔راکھی ساونت اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں وہ مختلف تبصرے کرتی تو کبھی گانوں پر لپ سنکنگ کرتی نظر آتی ہیں۔سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی آڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ عمران خان کے حق میں بولتی اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتی دکھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ملنا ہے وہ جیل میں ہیں اور میں ان سے ملنے کیلئے پاکستان آرہی ہوں۔راکھی ساونت نے مزید کہا کہ میں عمران خان کی ضمانت کروا کر ان سے ملنا چاہتی ہوں، جیل میں جاکر ان سے ملنا چاہتی ہوں، بس ان کو سپورٹ کرنا ہے مجھے۔راکھی ساونت کی وائرل ہونے والی یہ آڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب وہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کر کے یہ بتا رہی ہیں کہ وہ پاکستان آچکی ہیں۔
وائرل ویڈیوز میں راکھی یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ہانیہ عامر سے ملنے آئی تھیں لیکن کوئی بھی ان سے ملنے نہیں آیا ہے۔
17 سالہ امریکی ٹک ٹاکر کی گاڑی کے اندر سے لاش برآمد
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل
پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر انہیں کہتے ہیں کہ ان کا چہرہ ماہرہ خان سے ملتا ہے۔
حال ہی میں سنیتا مارشل ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ میزبان اشنا شاہ نے سنیتا مارشل کی اداکارہ ماہرہ خان سے مشابہت پر سوال کیا۔
A post common by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
جس پر سنیتا مارشل نے انکشاف کیا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں ماہرہ خان سے ملاتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ماہرہ سے ملتی ہوں۔
اشنا شاہ نے کہا کہ آپ کے ہونٹ ماہرہ خان سے ملتے ہیں جو خوبصورت ہیں۔ سنیتا کا کہنا تھا کہ میرے ہونٹ بڑے ہیں شاید اسی لیے ماہرہ جیسی لگتی ہوں۔
TagsShowbiz News Urdu