لاہور پولیس کے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 15 پر کی گئی ایک کال پر کارروائی کرتے ہوئے جنسی درندہ گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق پبلک پارک بچوں کو ہراساں کرنیوالا 45 سالہ اوباش شخص گرفتارکرلیا گیا، ملزم نے بچے کو ورغلا کرا جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

ترجمان ڈولفن نے کہا کہ ایف پی یو نے اطلاع ملنے کے بعد فوری رد عمل دیا اور کارروائی کرتے  ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔

ڈولفن نے 10 سالہ تنویر کو حفاظتی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کار روائی ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد

بھکر:

بھکر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلو 760 گرام چرس برآمد کر لی۔ کارروائی مسلم بازار کے علاقے میں عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم راشد علی سبزی فروش کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق محلہ نواب شاہ سے ہے اور اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

تھانہ سٹی بھکر میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ضلعی پولیس حکام کے مطابق منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
  • بھکر، سبزی فروش کی آڑ میں ڈرگ سپلائی کا نیٹورک بے نقاب، 10 کلو سے زائد چرس برآمد
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • بنوں میں پولیس چوکیوں پر خوارج کے حملے جوابی کارروائی سے ناکام