ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سبی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کاکہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز سبی سے 124کلومیٹردور شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہرنکل آئے۔
تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ورجینیا میں نائب گورنر کا الیکشن، غزالہ ہاشمی توجہ کا مرکز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست ورجینیا میں آج نائب گورنر کے عہدے کا انتخاب ہورہا ہے جس میں پاکستانی نژاد امیدوار غزالہ ہاشمی بھرپور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ جنوبی ایشیائی کمیونٹی اس الیکشن میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انتخابی مہم نہایت تیزی سے جاری رہی جس میں صحت، تعلیم اور مہنگائی جیسے اہم مسائل پر زیادہ بحث ہوتی رہی۔ بڑی جماعتوں نے ووٹرز کو متحرک کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
غزالہ ہاشمی پہلے بھی ریاستی سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور ان کی مہم میں تارکین وطن خاندانوں، خواتین اور اقلیتوں کے مسائل کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا۔ انہیں پاکستانی اور بھارتی نژاد ووٹرز کی طرف سے نمایاں حمایت حاصل ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ووٹرز کا ٹرن آؤٹ زیادہ رہا تو نتیجہ آخری لمحے تک غیر یقینی رہ سکتا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ انتخاب صرف ایک نشست کا فیصلہ نہیں بلکہ آئندہ قومی سیاسی رجحانات کا بھی ایک اہم اشارہ ثابت ہوسکتا ہے۔